وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کریں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چوہدری سالک حسین سعودی اداروں ، کیٹرنگ کمپنیز ، عازمین حج کی رہائشگاہوں کا دورہ کریں گے۔
اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جبکہ 11 ہزار کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہوچکی ہے۔
عازمین حج کے اولین قافلے آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں ۔
پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔