خیبرپختونخواحکومت کاپنجاب کے کسانوں سےبراہ راست 3 لاکھ ٹن گندم 3 ہزار 900 روپے فی من کے حساب سے خریدنے کااعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرخوراک ظاہرشاہ نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے گندم خریدیں تو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ خیبرپختونخوا حکومت پاسکو سے گندم نہیں خریدے گی۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ امپورٹڈ گندم بالکل نہیں خریدیں گے، پاسکو فی من 5600 روپے میں دے گی اس کے مقابلے میں ابھی جو گندم خرید رہے ہیں وہ 3900 روپے من ہے اس فیصلے سے 12 ارب کی بچت ہوگی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے الزام دھرا کہ وفاق صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔ ہمیں چیف سیکرٹری نہیں دیا جارہا۔ 1510 ارب روپے توصرف بجلی کے بقایا جات ہیں۔ انہوں نے کمٹ کیا تھا فاٹا میں ترقیاتی اخراجات میں حصہ دیں گے ایک پیسہ اس مد میں نہیں دیا۔ ب
بیرسٹر سیف نے یہ الزام بھی لگایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے جو وعدے کیے تھے وہ وفا نہیں ہوئے۔