پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جرائم میں ملوث لوگوں کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے پر تعزیت کا اظہا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ بلوچستان اور پختونخوا میں دھماکے،ڈی ایس پی سمیت57 افراد شہید
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کا قتل دہشت گردی کی وحشیانہ اور غیر انسانی نوعیت کا مزید ثبوت ہے۔ اس جرم کے پیچھے والوں کو سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے روس کے عزم کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔
روس کے صدر نے متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ اپنے مخلصانہ ہمدردی کے الفاظ اور ساتھ ہی تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔