قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے پاکستان کے دورے کی خواہش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کو ویلکم کرتا ہوں چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے۔
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے ، ویرات سے مجھے ایسی ہی بات کی امید تھی ۔ انہوں نے کہا کہ صائم کافی ٹیلنڈ ہے امید ہے وہ لڑکا پرفارم کرے گا ، پاکستان کو ایسا لڑکا چاہیے جو آغاز میں چھ اوور اچھا کھیلے ، حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، امریکہ کی وکٹیں بلے بازوں کے لیے سازگار ہوگی ، پاکستان کو ورلڈکپ کا فائنل لازمی کھیلنا چاہیے ۔
سابق کپتان کا کہناتھا کہ ٹیپ بال کا اچھا ٹورنامنٹ ہورہا ہے ، تیمور مرزا اچھا کھلاڑی لیکن وہ پھر بھی شاہد آفریدی نہیں بن سکتا ، شاہین سے کرکٹ پر کم بات کرتا ہوں ، شاہین کافی ذہین ہے اس کو کہا ہے کرکٹ پر فوکس رکھے۔