انڈین پریمیئر لیگ کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی کھیلنا ہے۔ یہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کا آخری ورلڈ کپ مانا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال ہندوستان میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ میں انہوں نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا تھا۔
ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا اس میگا ٹورنامنٹ کے بعد کپتان اپنا کیرئیر ختم کریں گے؟ اس کا جواب کسی اور نے نہیں بلکہ خود روہت شرما نے دیا ہے۔
اس بار آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کر رہے ہیں۔ 29 جون تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ایک بار پھر جیت کا دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔ روہت شرما ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری بار ٹیم کو چیمپئن بنانے کے ارادے سے اتریں گے۔ پچھلی بار ٹیم انڈیا کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوچ راہل دراوڑ اور روہت شرما کے لیے یہ آخری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بلکہ ایسا کہیں کہ میں نے زیادہ تر اتار دیکھا ہے ۔ میرے نزدیک یہ بھی درست ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی بن پایا ہوں، خواہ وہ اپنے گھر والوں کے لیے ہو، دوستوں کے لیے ہو یا اس دنیا کے لیے، اس کے پیچھے کی وجہ وہی ہے جو میں نے اپنے پچھلے سالوں میں دیکھا ہے۔ میں نے برے وقت میں جو بھی دیکھا اس نے مجھے وہ شخص بنا دیا جو میں آج ہوں۔