وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت صنعتی شعبے کو سہولیات فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، خواجہ آصف ، جام کمال ،رانا تنویر حسین ،اویس احمد خان لغاری ، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل تلاش کی ہدایت کی اور کہا صنعتوں کے فروغ اور پیداواری استعداد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو کم لاگت پر بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی اور گیس کی ٹیرف ریشنلائزیشن کے لیے صنعتوں سے مشاورت کی جائے۔