ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) کی جانب سے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان جاری اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق محمد اورنگزیب نے وفد کو ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع اور ڈیجیٹل بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن سے ٹیکس وصولی شفاف اور ریونیو بڑھے گا۔
وزیر خزانہ کی جانب سے ایس او ایز اصلاحات اور نجکاری ایجنڈے کیلئے حکومتی عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
اس موقع پر اے ڈی بی وفد نے معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئےپاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور اقتصادی بہتری کی رفتار پر اعتماد کا اظہارکیا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے وفد نے اے ڈی بی کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔