قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رہنما تحریک انصاف زرتاج گل اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طارق وفاقی وزیر بشیرچیمہ تقریر کے بعد زرتاج گل کے پاس چلے گئے، زرتاج گل کے ساتھ مکالمے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان تلخ کلامی پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان طارق بشیر چیمہ کی طرف دوڑ پڑے، جس کے بعد رکن اسمبلی رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے۔
واقعے کے بعد ایوان میں پی ٹی آئی اراکین کے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔