اسلام آباد کی عدالت میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کو 23 مئی کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش نہ ہو سکے۔ معاون وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی بیرون ملک جا رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا جو سزا سنائی گئی وہ صرف فراڈ کی شادی پر ہو سکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے خلاف کوئی ثبوت موجود ہی نہیں ، صرف الزامات ہیں۔
رضوان عباسی کی عدم پیشی پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیس کے دوران ایک وکیل غائب ہوجاتا ہے ، عدالت اس معاملے کو سنجیدہ لے۔ جج شاہ رخ ارجمند نے رضوان عباسی کو آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے یا تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ مزید سماعت تئیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔