اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کردی۔
مرکزی بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کےدرمیان رہے گی جبکہ ستمبر 2025 ءتک مہنگائی مزید کم ہو کر 5 سے 7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی نمو 1.7 فیصد رہی جبکہ زرعی پیداوار میں بہتری اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سبب جاری خسارہ کم ہوا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سخت مالیاتی پالیسیوں میں تسلسل سے جاری خسارے میں کمی ہوئی اور پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہتر ہوئے۔