عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے مارچ کے دوران پولیس تشدد کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے اور مرنے والے نوجوانوں کا قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مشترکہ اجلاس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے جاری اعلامیے میں عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران مرنے والے 3 نوجوانوں کا قصاص ادا کرنے، میرپور اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم بنایاجائے کا مطالبہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظرعام پر لاکر مظاہرین پر تشدد کے ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں تحریک پر مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
کمیٹی اعلامیے کے مطابق آج مارچ کے دوران گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے یاد میں ریاست بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی۔