پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی الیکشنز اور بَلے کے نشان کی بحالی کا معاملہ بگڑ گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔
ای سی پی کے ساتوں اعتراضات کی تفصیلات بھی سامنےآگئی ہیں جن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کرائے، پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟۔
ای سی پی نے اعتراض عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت اندراج کے لیے مطلوبہ دستاویز نہیں دیئے۔
ایک اعتراض یہ بھی عائد کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔