وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی عہدہ چھوڑدیا ۔ ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ قائد نوازشریف کو قائم مقام صدرنامزد کرے گی۔
ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18مئی کولاہورمیں طلب کرلیا گیا، مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا۔ مرکزی مجلس عاملہ نواز شریف کو قائم مقام صدرنامزد کرے گی جبکہ پارٹی کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔
خیال رہے کہ 26 اپریل کو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی درخواست کی تھی۔ لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو کی جائیں گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نے کہا کہ ہم اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر قابو پائیں گے، پارٹی کا بیانیہ اب بھی وہی رہے گا، جس کی منظوری میاں نواز شریف دیں گے۔ ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ 2017ء میں ایک جبر ہوا تھا، میاں نواز شریف کو پارٹی سے الگ کیا گیا تھا۔