صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی ٹیم ہاکی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نےفائنل سمیت پورےٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کیا، قومی ہاکی ٹیم کاعرصےبعد بڑےٹورنامنٹ کےفائنل میں پہنچناخوش آئند ہے،اْمید ہےپاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں بھی بہترکارکردگی کامظاہرہ کرےگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نےشاندار کھیل پیش کیا اورٹیم فائنل تک پہنچی،جاپان کےخلاف بھی پاکستانی ٹیم نےفائنل میں بہترین کارکردگی دکھائی،ہارجیت کھیل کاحصہ ہے،ہاکی ٹیم نےپوری قوم کےدل جیت لیے،عرصہ دراز بعد پاکستان قومی کھیل کےاہم ٹورنامنٹ کےفائنل تک پہنچا،قومی ہاکی ٹیم کی فائنل تک رسائی انتہائی خوش آئند ہے،حکومت کھیلوں خصوصاًہاکی کےفروغ کیلئےہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل میچ آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان کو پینلٹی شوٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقابلہ 2-2 سے برابر رہا جس پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے 5 میں سے صرف ایک ہی گول کیا جا سکا جبکہ جاپان نے 5 میں سے 4 گول پاکستان کے خلاف داغے اور جیت حاصل کی ۔