اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے پر اتفاق کر لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کے لئے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اطہار کیا گیا۔
اپوزیشن رہنماؤں نے فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کے لیے اجازت نہ دینے پر انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ واضح کیا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے۔ جلسے ہر صورت کیے جائیں گے۔
حکومت مخالف اتحاد نے اجلاس کے دوران گوادر میں پیش آنے والے دہشتگری کے واقعہ میں 7 بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل اور لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پر بیہمانہ تشدد اور گرفتاریوں کی پر زور مذمت کی، پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بھی تشویش اور اُن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔