نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےکاعمل آج سے شروع ہوگا،نان فائلرز کو آج سے سمز بلاک کرنے کے انتباہی پیغامات بھیجے جائیں گے۔
5 لاکھ 6 ہزار671 نان فائلرز کی موبائل سمزبلاک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔
ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے گروپس میں مینول طریقے سےسمز بلاک کرنےسےاتفاق کیا،ایف بی آر حکام کےمطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پرمزید نان فائلرز کی تفصیلات دیں گے۔
ترجمان ایف بی آر کےمطابق نان فائلرزکی سمز بلاک کرنے سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوگا،ایف بی آرنےگزشتہ روزٹیلی کام آپریٹرزکو 5ہزار نان فائلرزکی فہرست دی تھی۔