وزیراعظم شہباز شریف نےکاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے والی تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت تجارتی شعبے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نےکہاکہ کاروبار میں آسانیوں کےحوالے سے پالیساں بناتےہوئےنجی شعبے سے بھی مشاورت ضرور کی جائے۔
ملکی ترقی میں نجی شعبے اورصنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،غیرروایتی اشیاء کی برآمدات کےحوالے سے اقدامات اٹھائےجائیں، وزیراعظم نے پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا اچھی کارکردگی والےافسران کی پزیرائی ہوگی جبکہ خراب کارکردگی والوں کو عہدوں سے ہٹا دیا جائےگا۔