پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت مستحکم رہی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار200 روپے پر مستحکم رہی۔10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 770 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2378 رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ مجموعی طور پر اور سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔