آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے شہر تھرواننت پورم میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 2 اکتوبر کو نیوزی لینڈ جبکہ افغانستان کی ٹیم 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، نیوزی لینڈ نے 346 رنز کا ہدف 44 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ریچن روندرا ، کین ولیمسن ، ڈیرل مچل اور مارک چیپمین نے نصف سنچریاں سکور کیں ، پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے 103 ، بابر اعظم نے 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز بنائے ، پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا۔