سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پہلی حج پروازسے 150 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ ہوئے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کےتحت سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیےگئے ہیں۔
اسلام آباد سے بھی قومی ائیرلائن کی ایک پرواز آج شام سات بج کر دس منٹ پر مدینہ کے لیے اڑان بھرے گی۔ دس مئی کو عازمین حج ملتان سے بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے مدینہ روانہ ہوں گے۔
کراچی سے پہلی حج پرواز گیارہ مئی کو جائے گی۔ کوئٹہ سے پہلی پرواز گیارہ مئی کو براستہ کراچی جائے گی۔ سیالکوں سے مدینہ کے لیے براہ راست پرواز انیس مئی کو اڑان بھرے گی۔
سکھر سے براستہ کراچی پہلی حج پرواز جدہ کے لیے ستائیس مئی کو سفر کے لیے اڑان بھرے گی۔ قومی ایئر لائن کا قبل از حج آپریشن دس جون تک جاری رہے گا۔