پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اقتصادی اصلاحات پراعلٰی سطح مذاکرات مذاکرات ہوئے جس دوران پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز اورکنٹری ڈائریکٹرز ورلڈ بینک نےدستخط کئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نئے پارٹنرشپ فریم ورک میں سالانہ جائزہ اور اقتصادی اصلاحات کو شامل کیا جائےگا،اقتصادی اصلاحات، توانائی، اور زرعی مواقع کو بڑھانے کیلئے منصوبے شامل ہوں گے، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے صدر ورلڈ بینک برائےجنوبی ایشیا کی ملاقات بھی ہو گئی ،ورلڈ بینک نے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا ۔