ایس ای سی پی نے شیئرمارکیٹ میں بعض شیئرزکی تجارت میں غیرمعمولی تجارت کانوٹس لے لیاہے ، کمشنر کیپٹل مارکیٹ نے کہا کہ بعض شیئرز کی ٹریڈنگ میں ہیراپھیری کی تحقیقات ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کےممبرزصحافیوں کوایس ای سی پی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکوشفاف بنانے کیلئے مربوط نظام کام کررہاہے،سٹاک مارکیٹ کےمختلف سٹیک ہولڈرز کو سینٹرلائز ڈ گیٹ وے پورٹل کا نظام متعارف کرایا ہے۔
کراچی سےآئےصحافیوں نے کمشنرکیپٹل مارکیٹ عبدالرحمان وڑائچ سےبھی ملاقات کی سٹاک مارکیٹ کی سرویلنس اورانسائیڈر ٹریڈنگ اورروک تھام پربھی تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ ایس ای سی پی نے بتایا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل آن لائن اکاونٹ کھلوانےکی شرح بڑھ رہی ہے ، بزنس ڈیٹا کی مانیٹرنگ پرایف بی آرمیں کوملکرکام کرنےکاپروپوزل دیا ہے۔عبدالرحمان وڑائچ کا کہناتھا کہ انڈیا کی طرح ہمیں بھی جدید نئے ڈیٹا مانیٹرنگ نظام کی ضرورت ہے۔