کراچی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی دفتر انصاف ہاؤس کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر انصاف ہاؤس کراچی کے کرائے سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی تلوار لٹکنے لگی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی قیادت نے 12 سال سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کیا اور معاہدے کے تحت جولائی 2023 تک کرائے کی رقم ایک کروڑ 39 لاکھ روپے بن چکی ہے۔
دستاویزات کے مطابق صدر عارف علوی ، مرحوم نعیم الحق اور سابق گورنر عمران اسماعیل نے مالک مکان سے معاہدہ کیا تھا، معاہدے کے تحت انصاف ہاؤس میں کوئی سیاسی سرگرمی بھی نہیں کی جاسکتی۔
انصاف ہاؤس کراچی پلاٹ نمبر جی 16 پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 پر بنا ہے جو کہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت ہے ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دفتر کھولنے کیلئے مقامی عدالت میں کیس دائر کیا گیا تو عدالت نے دفتر کھولنے کی اجازت تو دے دی تاہم دفتر میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پاپندی کا حکم دے رکھا ہے۔