عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کو بھی منظور کرلیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایک سونوے ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
ڈپٹی پروسیکیوٹر جنرل نیب اپنی ٹیم کے ہمراہ جبکہ ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا سلمان صفدر اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ آج ہونے والی سماعت میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ اور ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی آئندہ سماعت تیرہ مئی کو مزید گواہوں کے بیان قلم بند کیئے جائیں گے جبکہ بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہوں پر جرح بھی کی جائے گی۔