پی ٹی آئی کی جانب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے ایک اور نام بھی سامنے آگیا۔
تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے مزید مشاورت کے بعد نام کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیر افضل مروت کا نام دیا تھا جبکہ حامد رضا کو بھی چیئرمین پی اے سی بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔
قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان نے 30 اپریل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل ہوچکا ہے۔