سیکرٹری پی آئی اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےخط کے جواب میں لکھا کہ پی آئی اےکی ایکٹیولسٹنگ نجکاری کااعلان حکومت نےکیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیکرٹری پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس معاملے پروزراءنے بھی پریس بریفنگ کی ہیںایک خبرمیں نگران وزیراعظم کو بھی بیان میں بتایا گیا ہے پی آئی اے پبلک لسٹڈ کمپنی ہے،اس پربہت سی خبریں میڈیا میں آتی ہیںپی آئی اے کےبارےسب خبریں حکومتی ذرائع سے ہی آئی ہیں۔
سیکرٹری پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی تنظیم نوکیلئےفنانشل ایڈوائزکا اشتہارپیپرا اورویب سائٹس پرلگے ہیں فنانشل ایڈوائزرکی تقرری کیلئےاشتہاربھی نجکاری کےعمل کاہی حصہ ہےنجکاری کےعمل کا معاملہ نجکاری کمیشن دیکھ رہا ہے۔اگلےچند ہفتوں میں نجکاری پرکچھ حتمی حقائق سامنے آسکتےہیں۔
سیکرٹری پی آئی اے کامزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نےپاکستان اسٹاک ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی نہیں کیپی آئی اے نےایسی کوئی معلومات نہیں دیں جس کاشئیرزپراثرہو
انہوں نے خط میں یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاپی آئی اے انتظامیہ نےادارےکی نجکاری پرکوئی آفیشل بیان کبھی نہیں دیاامید ہےنجکاری پرپی آئی اےانتظامیہ کی یہ وضاحت کافی ہوگی۔