ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔ پھنسے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو نکال لیا گیا۔
پچھلے کچھ دنوں سے موسلادھار بارشوں کے باعث قراقرم ہائی وے چھپن مقامات جبکہ جگلوٹ سکردو روڈ کے 19 مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے راستہ مکمل بند ہوگیا۔
لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے، جگلوٹ سکردو روڈ اور تنگش روڈ پر ٹریفک شدید بڑی طرح متاثر ہوئی اور 200 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں جن میں پ15 سو سے زائد افراد سوار تھے۔
ایف ڈبلیو او کی ریسکیو ٹیمیوں نے بھاری مشینری کے ساتھ فوری طور پر متاثرہ مقامات پر پہنچ کر ریسکیو اور کلیئرنس آپریشن کا آغاز کردیا۔ دن رات مسلسل کام کرکے ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے کے چھپن مقامات کو مکمل صاف کرکے ٹریفک کو بحال کردیا۔
جگلوٹ-سکردو روڈ کو بھی ایف ڈبلیو او کے دو یونٹس نے مسلسل کام کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ سیاحوں اور مسافروں نے ایف ڈبلیو او اور پاک آرمی کی انتھک محنت اور بے لوث خدمت کو خوب سراہا۔