مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب سمیت ملک بھر میں گندم کا بحران پیدا کرنے والوں کا احتساب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم کو چھ مئی کے روز لاہور طلب کرلیا ہے ، شہبازشریف کی جانب سے 6مئی کوگندم سکینڈل پرنوازشریف کورپورٹ پیش کرنےکاامکان ہے ، گندم سکینڈل کےحقائق سامنے آنے پرحکومت گندم خریداری کافیصلہ کرےگی،کسانوں سےگندم کیسےخریدیں؟اس طریقہ پربھی مختلف آپشنز زیرغور ہیں ،گندم خریدنے کے معاملے پر 5سوارب کے کسان کارڈ دینے کا آپشن بھی زیرغور ہے ،نوازشریف کی کسانوں کوکسان کارڈ جلد سے جلد دینےکی ہدایت کر دی ہے ۔ اجلاس کے دوران نوازشریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گندم جہاز پہنچنے کے بعد کابینہ سےمنظوری لی گئی،کابینہ کو بتایا گیا جہاز پورٹ پر پہنچ چکے ہیں،گندم بحران کی ذمےدارنگران حکومت ہے، گندم لانےوالابحری جہاز25روزکےبجائے7دن میں پاکستان پہنچا ۔