خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع ٹانک میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت عظمت عرف عظمتے، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان کے ناموں سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی وزیرستان کے اغوا میں بھی ملوث تھے اور علاقے میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔