کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی۔ سندھ حکومت نے منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعیناتی کی مدت میں منظوری دی۔ رینجرز کو انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔
کابینہ نے ایس بی سی اے میں اوورسیزکمیٹی کی جگہ گورننگ باڈی بنانے کی بھی منظوری دی، تھرکول اینڈ انرجی بورڈ میں کابینہ نے4نئے ممبران شامل کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ ممبران میں شازیہ مری، وزیرتعلیم سردارشاہ، وزیرآبپاشی جام خان شورو اور کرنی سنگھ شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق کابینہ نے نارتھ ناظم آباد میں 45371 اسکوائر یارڈ پلاٹ کو اسٹیمپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، بوہری کمیونٹی پلاٹ پر یونیورسٹی بنانا چاہتی ہے۔