ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےرمادا پلازہ اورمشرق سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئےحوالہ ہنڈی میں ملوث پانچ رکنی گینگ کوگرفتارکرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رمادہ پلازہ سے گرفتارملزمان میں خرم، اسامہ،فرقان ,افضل اور محمد علی حوالہ ہنڈی اورکرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث تھےایف آئی اے نےملزمان سے آٹھ ہزار امریکی ڈالر اورکاربرآمد کرلی ۔
ملزمان کےموبائل فونزسےہنڈی حوالہ سےمتعلق پیغامات بھی برآمد کرلیئے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی دوسری کارروائی مشرق سینٹرمیں کی گئی جہاںملزم عامر مجید حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ملزم سے پانچ ہزار امریکی ڈالر اور لگژری کار برآمد کرلی گئی ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے بےنامی غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کے دستخط شدہ چیکس بھی برآمد کرلیئےاکاونٹ ملزم عامرمجید کےزیراستعمال تھاگرفتار ملزم سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔