یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول 15 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، حکام نے پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم وزرات خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پر 60 روپے، ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی وصول کررہی ہے، عوام پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 22 سے 23 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی ادا کررہے ہیں۔
گزشتہ روز نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اعلان کیا تھا کہ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تو پیٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں گی۔
مزید جانیے : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
ذرائع کہتے ہیں کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں واضح کمی کا امکان نہیں۔
اگست سے اقتدار میں آنے کے بعد نگران حکومت اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 80 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرچکی ہے۔
پاکستان میں ہر ماہ یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔