عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مقامی سطح پر نرخ بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔پاکستان 90 فیصد پٹرولیم مصنوعات برآمد کرتا ہے جبکہ مقامی پیداوار صرف 10 فیصد ہے۔بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں واپسی ملکی ترقی اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان میں 2014میں خام تیل کے ذخائر 387.49 بیرلز تھے جو رواں برس صرف 92.91ریکارڈ کیے گئے۔2014 میں ہمارے پاس تیل کے 100 کنویں تھے جو کم ہو کر اب صرف 47 رہ چکے ۔طلب اور پیداوار میں فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔
2014 سے ہمارے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔بین الاقوامی تیل نکالنے والی کمپنیاں پاکستان میں کام کرنے سے گریزاں ہیں اور اس کی وجہ حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی ہے۔2010 سے اب تک 11 کمپنیاں پاکستان میں کام بند کرکے جاچکی ہیں۔
ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں دیکھا جائے تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنا کر پٹرولیم کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔