پنجاب حکومت کی گندم کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی سفارشات مرتب کرنے میں ناکام ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے تاحال کوئی نئی پالیسی نہیں لا سکی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بلال یاسین ،عاشق کرمانی اور مجتبیٰ شجاع الرحمان پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چھ ایکٹر کی پالیسی ہم نے دی ہے ابھی تک اس پر کاربند ہیں، گندم کی خریداری کے حوالے سے ابھی غور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ حکومت کتنی گندم کسانوں سے خریدے گی۔