ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اویس محمد خان نے سماعت کی۔ وکلائے صفائی نے مؤقف اپنایا کہ انتظامیہ نے جھوٹا، بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا۔ جب بھی پرامن احتجاج کرتے ہیں ہمارے کیخلاف نیا مقدمہ درج ہوجاتا ہے۔
عدالت نے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان ،عمر ایوب اور عامر ڈوگر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔ فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی گئی۔