ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکت کی جہاں لوگوں نے خالصتان کے حق میں نعرے بلند کئے۔
تقریب سے خطاب میں جسٹن ٹروڈونے سکھ برادری کو ان کے حقوق اور آزادیوں کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سکھ اقدار کینیڈین اقدار کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے کینیڈین سکھوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور نفرت اور امتیاز کے خلاف کمیونٹی کا دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
سکھ برادری کے سیکورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کمیونٹی مراکز اور عبادت گاہوں بشمول گوردواروں کی سکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزادانہ طور پر مذہب پر عمل کرنے کے بنیادی حق کو برقرار رکھا جائے گا۔
Pro khalistan slogans made in the presence of Canada PM Justin Trudeau at Khalsa Day Celebrations in Sunday. pic.twitter.com/I1aaqhA6uY
— Sidhant Sibal (@sidhant) April 29, 2024
اس سے قبل ریلی میں بھارت کے خلاف اور خالصتان کی آزادی کے حق میں نعروں پر مبنی بینرز کی بھرمار تھی، جسٹن ٹروڈو نے تقریب کی ویڈیو ایکس پر شئیر کی اور اور سکھوں کو خالصہ ڈے کی مبارکباد بھی دی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کھل کر سامنے آئے ہیں۔