کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرلیا گیا، حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی ۔
پاکستانی عازمین کو جدہ اور مدینہ ائرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے کراچی میں ہوگی، کراچی ائرپورٹ پرسعودی ایوی ایشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا ۔۔ جس کیلئے سی اے اے کی جانب سے دو کاؤنٹر کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے ۔ ڈآئریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی پروازکراچی سے نو مئی کو حجاز مقدس روانہ ہوگی،کراچی سے حکومتی اسکیم کے تحت سولہ ہزاردوسواکیاسی ،سکھر سےایک ہزار اور کوئٹہ سےدوہزاردوسو عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے حجاز مقدس روانہ ہوں گے،عازمین کےسامان کی پلاسٹک ریپنگ کےاخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔