وزارت خوراک پنجاب نے برائلرمرغی کی قیمتوں میں کمی کیلئےچوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق محکمہ لائیو سٹاک نےپابندی کیلئے سمری تیار کرکےپنجاب حکومت کو بھجوا دی،ذرائع کا کہنا ہےکہ اس پابندی سےمرغی کےگوشت کی قیمت میں 200 روپےکلو تک کمی آسکتی ہے،کوئی چیزسرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے،یہاں قلت ہے۔
ذرائع کےمطابق لاہورسابق اداوارمیں غلط پالیسیوں سےچکن مہنگا ہوا،مقامی سطح پر قلت کےباوجود ایکسپورٹ کرنےسےریٹس میں اضافہ ہوا،واضح رہےکہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا کردیا گیا ہے۔