سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا جس دوران سیکیورٹی فورسزکےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ہلاک دہشتگردوں میں سرغنہ سہیل عرف عظمتو اور حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں کےٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا،مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولابارود بھی برآمد ہوا،ہلاک دہشت گردعلاقےمیں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،سیکیورٹی فورسز کا علاقےمیں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،اہل علاقہ نےدہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسزکےآپریشن کوسراہا،سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں۔