انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم نے اپنے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کی سلیکشن کمیٹی نے اجیت اگرکر کی سربراہی میں اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے حتمی 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ حتمی سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کے شکار اکسر پٹیل کی جگہ روی چندرن ایشون کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشون کو منتخب کرنے کا فیصلہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کیا ہے اور وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ گوہاٹی چلے گئے ہیں جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گے۔
ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔
15 رکنی سکواڈ میں روہت شرما ، ہاردک پانڈیا ، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن ایشون ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔
R Ashwin replaces injured Axar Patel in the 15-member squad.
— BCCI (@BCCI) September 28, 2023
We wish Axar a speedy recovery 👍 👍#TeamIndia's final squad for the ICC Men's Cricket World Cup 2023 is here 🙌#CWC23 pic.twitter.com/aejYhJJQrT