بھارت میں منعقدہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ مقابلوں کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل 10 ٹیمیں دو 50 اوورز کے میچ کھیلیں گی جو کہ بھارت کے تین مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
The #CWC23 warm-up fixtures get underway tomorrow 🤩
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) September 28, 2023
All the details 👇https://t.co/e9Xy6vnQHc
یہ میچز جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے۔
وارم اپ میچز کے پہلے دن بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا سے گوہاٹی میں ہوگا، جنوبی افریقہ افغانستان سے تھرواننت پورم میں اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ حیدرآباد میں پاکستان سے ہوگا۔
میزبان ہندوستان اگلے دن گوہاٹی میں موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرے گا، جبکہ پانچ بار کی فاتح آسٹریلیا اسی دن ترواننت پورم میں نیدرلینڈ کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔
تمام گیمز دوپہر 2:00 بجے شروع ہوں گے اور ٹیموں کو میچوں کے دوران اپنے 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کے تمام اراکین کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔