وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئی اسکیموں کے حوالے سے وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ اور وفاق کے درمیان ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر بات ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بولے سیلاب متاثرین کے گھروں اور اسکولوں کی تعمیر کے پراجیکٹس پر وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے۔ پانچ سو ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، سندھ حکومت نے پچیس ارب روپے جاری کیے مگر وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 4 برس برس میں نئی اسکیمز کے حوالے سے وفاق نےسندھ کو نظر اندازکیا، انیس اسکیموں میں سے گیارہ اسکیموں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ اسکولوں کی تعمیرکا پراجیکٹ 11ہزار917ملین روپے کا ہے وفاقی حکومت نے2ارب روپےکاوعدہ کیا مگرفنڈز جاری نہیں ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےسی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنیک میں پراجیکٹس منظوری کے لیے کافی وقت سے رکےہیں۔ اسکول بحالی پراجیکٹ،کلک پروجیکٹ،سندھ بیراج پراجیکٹ، سالڈ ویسٹ پراجیکٹ بھی منظوری کےمنتظرہیں۔ وزیر پلاننگ احسن اقبال کو کہا کہ اپروول کا کام تیزکریں۔
مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے کیلئے بھی آواز اُٹھائی کہا کے سی آر کا رائٹ آف وے کے مسائل حل کراکر پرواجیکٹ شروع کرائیں۔ وزیراعظم کےسی آرکو ترجیح دیکرفریم ورک ایگریمنٹ پر عملدرآمد کروائیں۔