سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ایونٹ کے دوران محمد عبداللہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد مرتضی یعقوب نائب کپتان تعینات کئے گئے ہیں۔
قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز کے بعد 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کیا جبکہ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان ہاکی ٹیم کی منظوری بھی دے دی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم میں گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان، اویس رشید ڈیفینڈرز محمد عبداللہ (کپتان)، سعد شفیق علی خان شامل ہیں جبکہ احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب (نائب کپتان)، عمر مصطفی، ارباز ایاز، سمیع اللہ، ارشد لیاقت اور عبدالرحمٰن کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
عبدالوہاب، محمد ارسلان، عبدالقیوم، بلال اکرم، محمد شاہزیب خان، سکندر علی ذاکر، تیمور جاوید خان، اویس ارشد اور عبدالواجد بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عبداللہ شیخ،بلال خان، عامر سہیل، محمد امجد علی، سعد ظہیر، خضر اختر اور بابر سادات شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپیئن شہناز شیخ ہونگے جبکہ اولمپیئن وسیم فیروز، اولمپین ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاورحسین، عمران بٹ انٹرنیشنل گول کیپر کوچ شامل ہیں۔
ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو پاکستان سے ملائشیا پہنچے گی اور 2 اور 3 مئی کو لائٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ 4 مئی کو پاکستان اپنا پہلا میچ میربان ٹیم ملائشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلے گا۔
شیڈول کے مطابق 5 مئی کو پاکستان کوریا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 6:15 بجے شام نبرد آزما ہوگا جبکہ ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 7 مئی کو جاپان کے خلاف 6:15 بجے شام کھیلے گی اور 8 مئی کو پاکستان کینیڈا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 4:00 بجے شام کھیلے گا۔
ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پول کا آخری میچ 4:00 بجے شام کھیلے گی۔