انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے لئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق تجربہ کار اسپنر ایشٹن آگر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ مارنس لیبوشگن کو حتمی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ہاتھ میں فریکچر کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہ ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں دستیاب نہیں ہوں گے، ابتدائی رپورٹس کے بعد وہ تقریباً راؤنڈ رابن مرحلے میں کھیلنے کے لیے فٹ ہوں گے۔
سربراہ سلیکشن کمیٹی جارج بیلی نے کہا کہ ایک ماہ قبل اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس میں ایشٹن کی جگہ مارنس کو شامل کیا گیا ہے۔
Australia, here's your squad to take on the ODI World Cup in India starting on October 8!
— Cricket Australia (@CricketAus) September 28, 2023
Congratulations to all players selected 👏 #CWC23 pic.twitter.com/xZAY8TYmcl
آسٹریلوی حتمی اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، سین ایبٹ، الیکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبوشگن، مچل مارش، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹونس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 28 سمتبر تک اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا تھا۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 30 ستمبر کو نیدرلینڈز اور 3 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔