نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 کوٹوں اور 10 گیندوں سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں مارک چیپمین 87 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ ٹم وبنسن 28 ، ٹم سیفرٹ 21 اور ڈین فوکس کرافٹ 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا جس پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 32 ، بابراعظم 37 ، عرفان خان 30 ،شاداب خان 41 اور محمدر ضوان نے 23 رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
پاکستان کے سکواڈ میں بابراعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان ، عثمان خان ، افتخار احمد ، محمد عرفان نیازی، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں ۔