پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایل سی سی اے گراونڈ میں انٹر کلب ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹر کلب ٹورنامنٹ میں 3300 کلب سے زائد شریک ہوں گے اور 7200 میچزکا انعقاد ہو گا، کوشش ہو گی کہ جولائی تک ٹورنامنٹ کو ختم کر دیا جائے، یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے بہترین کھلاڑیوں کو اکیڈمی میں لائیں گے، میچز کا نمبرپورا نہیں کریں گے بلکہ بیک اپ تیار کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کے حوالے سے بورڈ بنایا ہے علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، امریکہ بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ چیمپئینز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے۔
دورہ بھارت سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے ، پی ایس ایل ونڈو کے حوالے سے فرنچائز بات چیت جاری ہے ، تیس روز تک ونڈو کا اعلان کر دیں گے ۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ نو مئی کا واقع کی کوشش کی تو اسے دہرانے نہیں دیں گے ، ہیڈ کوچز کا اعلان چند دنوں میں ہو جائے گا ، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہو گا ، ہوٹل کے حوالے سے اخراجات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، ہر کھلاڑی اہم ہے اعظم خان کی انجری کو خود مانیٹر کررہا ہوں ، اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے ، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر آئی ہے ، پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے۔