بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا گیا جس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، پمز کے میڈیکل بورڈ نے علاج کے بعد بینائی کو بہت بہتر قرار دے دیا۔
پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا آج اڈیالہ جیل میں تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ الشفا آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر عارف خان نے معائنے میں حصہ لیا ۔ بانی کو دوسرے انجیکشن کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق دونوں آنکھوں کا جدید طبی آلات کے ذریعے تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ علاج کے بعد بینائی میں واضح بہتری آئی ہے۔ بورڈ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فالو اپ طبی معائنے کیلئے چار رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی جسے جیل کے ڈاکٹروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔ معائنے کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔




















