وزیرخزانہ نےورلڈبینک کےعلاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سےملاقات میں نئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو حتمی شکل دینے پراطمینان کا اظہارٍ کیا ہے۔
دوران ملاقات وزیرخزانہ محمداونگزیب کا کہنا تھا کہ توانائی،ٹیکس اصلاحات اور دیگرشعبوں میں مختصر وطویل مدتی اہداف حاصل کررہےہیں، موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی پرعالمی بینک اور حکومتی ترجیحات ہم آہنگ ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ نےترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اورمطلوبہ نتائج کے حصول کی اہمیت پرزوردیا،دونوں فریقین نے زرعی شعبےمیں اصلاحات اورصاف پانی کی فراہمی کےحوالےسےاقدمات پر اتفاق ہوا۔