وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) شعیب کھوسو کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد شعیب کھوسو کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں نوٹس کے ساتھ ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائی گی۔
دوسری جانب گریڈ 21 کے افسر ظہور احمد کو سپورٹس بورڈ کے سربراہ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈی جی اسپورٹس بورڈ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجوہات سما نے پتہ لگا لی ہیں جن کے مطابق سابق شعیب کھوسو نے آئی پی سی منسٹری کو اسپورٹس بورڈ کے معاملات میں مداخلت نا کرنے کا خط لکھا تھا۔
آئی پی سی منسٹری پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین کی تنخواہیں میں کٹوتی پینشنز میں کمی چاہتی تھی اور منسٹری اور پی ایس بی کے درمیان میڈیکل اور پروموشن کے معاملے پر بھی تنازعات چل رہے تھے۔
جس کے بعد آج آئی پی سی منسٹری نے ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو نوکری سے فارغ کردیا۔