پاکستان کافلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی رکنیت نہ دئیےجانے پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے،امریکا کی جانب سےقراردادکو ویٹوکرنا افسوسناک قرار دے دیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نےہفتہ واربریفنگ کے دوران کہاکہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینےکاوقت آگیا،یہ 75 سال سےفلسطینی عوام کے ساتھ ہونےوالی تاریخی نا انصافی کےازالےکی جانب ایک قدم ہوگا،جنرل اسمبلی کی رکنیت ملنےسےفلسطینی عوام کےحق خود ارادیت کو تقویت ملے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نےبھارت کی جانب سےسری نگرکی جامع مسجد میں نماز جمعہ اورعید الفطرکےاجتماعات پرپابندی کی شدیدمذمت کرتےہوئےکشمیریوں کو مذہبی آزادی دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ مسلسل پانچواں سال تھا جب اس تاریخی مسجد میں عید الفطرکی نماز ادا کرنےکی اجازت نہیں دی گئی،مذہبی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کرنا اورکشمیریوں کو خاص مذہبی مواقع پر اجتماع سےروکنا بھارتی مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے لیے سنگین چیلنجزہیں۔
ممتاززہرہ بلوچ نےواضح کیا کہ ملک میں غیرقانونی مقیم تمام غیرملکی باشندوں کی واپسی پرکام جاری ہے،قانونی دستاویزات رکھنےوالوں کو نہیں چھیڑا جارہا۔